وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل

Published On 06 February,2023 11:58 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 7 فروری کو بلائی گئی تھی لیکن وزیراعظم کی مصروفیت کی وجہ سے اب یہ کانفرنس 7 کے بجائے جمعرات 9 فروری کو ہوگی اور اس کے انعقاد کے لیے وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس دونوں مقامات کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ایاز صادق سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں مصروف ہیں اور تحریک انصاف کو بھی اے پی سی ميں باضابطہ مدعو کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی دہشتگردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔ 

Advertisement