اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کے اجلاس میں معمول کا ایجنڈا معطل کر کے ترکیہ، شام اور لبنان میں زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر مسلم ممالک سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کی گئی۔
قرارداد سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پیش کی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان بالا زلزلے سے ہونے والے نقصان پر ترکیہ کے عوام اور قیادت سے اظہار ہمدردی کرتا ہے، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، حکومت پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کی بھرپور مدد و تعاون کرے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے ریسکیو ٹیمیں ترکیہ بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی
واضح رہے ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے کے باعث 2000 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ کئی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ماہرین کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔