فلپائن میں 6 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی

Published On 02 February,2023 07:18 pm

مانیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق فلپائن کے ایک بڑے جزیرے منڈاناؤ میں شدید زلزلہ آیا جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ، یورپی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 2 کلو میٹر تھی۔

ریجنل سول ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت شہر ڈیواؤ تک بھی محسوس کی گئی ،زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
 

Advertisement