کیلی فورنیا : ( دنیا نیوز ) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 6.4 شدت کے زلزلے کے باعث 2 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز سان فرانسسکو سے 343 کلو میٹر شمال مشرق میں فرنڈیل کے علاقے میں تھا۔
امریکی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد 55 ہزار گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔