اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے، حکومت نہیں چلے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا جرم کیا ہے مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی، نیب کو سیاست دانوں کو توڑنے اور مروٹنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تو اس کی قیمت عوام ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کا چیف جسٹس فواد حسن فواد کی فائل اپنے پاس رکھ کر بیٹھا رہا، 2 سال سے زیادہ جس عدالت میں کیس چل رہا تھا وہاں جج ہی تعینات نہیں تھا۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال یہ بتا دے کہ کس نے اس سے مقدمے کروائے، فواد حسن فواد صاحب 16 ماہ جیل میں رہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال کو حساب دینا پڑے گا۔