اسلام آباد: (دنیا نیوز) گلگت ایئرپورٹ پر ہنگامی سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کی گئی۔
مشق میں سی اے اے اور اے ایس ایف سمیت تمام ایئرپورٹ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، مشق کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور معیار کو جانچنا تھا، مشق میں رینجرز، مقامی پولیس اور کی پوائنٹ پولیس نے بھی حصہ لیا۔
فرضی منظر نامے میں دو شر پسند عناصر نے سی آئی پی لاؤنج پر حملہ کیا اور مسافروں کو یرغمال بنایا، سکیورٹی فورسز نے خاص پیرائے اور متعین کردہ اہداف کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے فرضی حملے کو ناکام بنایا۔
ایئرپورٹ منیجر، سی او او نے تمام سٹیک ہولڈرز کا ان کی فعال شرکت پر شکریہ ادا کیا۔