گلگت بلتستان کے سینئر صوبائی وزیر کو رہا کردیا گیا

Published On 08 October,2022 04:37 pm

گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کے سینئر صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ کو اغوا کے بعد رہا کردیا گیا ۔

عبیداللہ بیگ اسلام آباد سے گلگت جارہے تھے کہ راستے میں انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا بعد میں پولیس حکام ، انتظامیہ کے افسروں ، علماء کرام اور سیاسی شخصیات نے مذاکرات کیے اور انہیں رہا کرایا ۔ وہ بحفاظت واپس آگئے ہیں۔