گلگت میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Published On 22 June,2022 10:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) گلگت میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ رحیم آباد میں موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، تمام سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہیں جو گلگت میں سیاحت کے لے آئے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں خاتون سمیت ایک بچہ بھی شامل ہے، گاڑی میں بارہ افراد سوار تھے، زخمیوں کو پروونشل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، گلگت ریسکیو 1122کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
 

Advertisement