کراچی میں واٹر ٹینکر اور پولیس موبائل میں تصادم، ایک پولیس اہلکار جاں بحق

Published On 21 June,2022 08:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی یونیورسٹی روڈ اردو سائنس کالج کے قریب واٹر ٹینکر اور پولیس موبائل میں تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس موبائل کو واٹر ٹینکر نے پیچھے سے ٹکر ماری، جائے وقوعہ سے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی۔

متوفی پولیس اہکار تھانہ عزیز بھٹی میں تعینات تھا، حادثہ تیزرفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 

Advertisement