لکی مروت: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز کے لکی مروت میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن پر مقامی افراد نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی ادارے گزشتہ ایک ہفتہ سے دہشت گردوں کی نقل حرکت کی مانیٹرنگ کر رہے تھے، گزشتہ شب خفیہ معلومات پر لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کی مطابق دہشت گردوں نے گاڑی پر فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں سے اسحلہ، بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی۔