لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر سے پولیس نے تلاشی کے دوران ایک شخص سے پستول برآمد کر لیا۔
پولیس نے پستول قبضے میں لے لیا جبکہ اسلحہ برآمد ہونے کے بعد نصر اللہ خان نے پولیس کو بتایا ہے کہ میں پی ٹی آئی میانوالی کا ڈسٹرکٹ صدر ہوں یہ پستول لائسنس یافتہ ہے، پولیس نے نصر اللہ خان کو حراست میں لے کر لائسنس کی تصدیق کرانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے عمران خان نے 2 روز قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے 2 لوگوں کو ٹاسک دے دیا گیا، مجھے قتل کرنے کیلئے رقم بھی ادا کی گئی ہے، میرے پاس منصوبے کے ثبوت موجود ہیں۔