صوابی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عثمان ترکئی نے عمران خان اور ان کے وزراء پر کڑی تنقید کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
عثمان ترکئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومتیں کہتی تھیں کہ ہم نے کرپشن ختم کی ہے، اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ کرپشن پہلے سے زیادہ ہوئی ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ عمران خان نے اکیلے کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ارد گرد جو لوگ ہیں ان کا کچھ دنوں بعد خود ہی پتہ چل جائے گا۔
سابق ایم این اے نے مزید کہا حکومتیں ختم ہو گئی ہیں، ایک ایک بندے کی اتنی فائلیں ہیں کہ وہ سب سامنے آئیں گی، پی ٹی آئی حکومت میں پیسوں، نوکریوں اور تبادلوں کیلئے اپنے بندوں کو بٹھایا گیا، پرویز خٹک، اسد قیصر، شہرام، عاطف کی وزارت میں ہو یا دیگر کی سب میں بہت کرپشن ہوئی ہے، ملک پہلے سے زیادہ قرض دار ہوگیا ہے۔