ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ مریم نواز کا جلسہ ایبٹ آباد میں ایک شادی حال میں رکھا گیا، حالات یہ تھے کہ شادی حال بھی مکمل نہ بھر سکے۔
ایبٹ آباد کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے مشتاق احمد غنی نے کہا کہ مریم نواز نے حقیقت سے دور ہوائی باتیں کیں، مسلم لیگ کے طویل دور میں ایبٹ آباد میں کوئی ایک پراجیکٹ نہیں آیا۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے مزید کہا میرے حلقے کے لوگ اتنے باشعور ہیں کہ وہ ایسے مداریوں کو سنجیدہ نہیں لیتے، جب کچھ بات نہ بنی تو صوبہ ہزارہ کا چورن بیچنے لگی۔