اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سےانتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے درخواستیں مانگ لیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام درخواستیں پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ ہونی چاہئیں، سیاسی جماعتیں انتخابی نشانات کے ساتھ ترجیحی نشانات واضح کریں۔
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کے لئے 21 فروی تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔