لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور فوکل پرسن جیل بھرو تحریک سینیٹر اعجاز احمد چودھری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں تحریک انصاف کی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد، عندلیب عباس، شیخ امتیاز محمود، زبیر نیازی، علی امتیاز وڑائچ، ڈاکٹر نوشین حامد معراج، شنیلہ علی، سعدیہ سہیل، شینلا روتھ، طارق ثناء باجوہ، علی اعجاز چودھری، اعظم خان نیازی، رخسانہ نوید، وسیم رامے، عارف خان، عمر آفتاب ڈھلوں سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر جیل بھرو تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اعجاز احمد چودھری نے پارٹی رہنماؤں سے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے حلف لیا، انہوں نے کہا پورے لاہور میں جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپ لگائے جائیں گے، پارٹی سیکرٹریٹ میں اس حوالے سے ڈسک قائم کر دیا گیا ہے۔