آڈیو لیک تحقیقات مکمل، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کیلئے اجازت مانگ لی

Published On 11 February,2023 05:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراء خزانہ کے ساتھ لیک آڈیو کے معاملے کی ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کر لیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے بعد شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایف آئی اے نے شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے اجازت مانگ لی ہے، سابق وفاقی وزیر خزانہ کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے تھی، وہ قومی مفادات اور سکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، واضح رہے وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی لیک آڈیو پر تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔