اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل معافی مانگنے کیلئے ڈاکٹر رمیش کمار کے پاس پہنچ گئے۔
اپنی گفتگو میں شہباز گل نے کہا مجھ پر درجنوں کیسز چل رہے ہیں، میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہو گی، مجھے افسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا، پاکستان میں اقلیتوں کے برابری کے حقوق ہیں۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنا اچھا ہے، ٹیلی ویژن پر جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا، جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
رمیش کمار نے مزید کہا ہتک عزت کا کیس ختم کرتا ہوں، جب آپ کو احساس ہو گیا تو کیس کو ختم کرنا چاہیے، واضح رہے شہباز گل نے گزشتہ سال رمیش کمار کے بارے ٹیلی ویژن شو پر بیٹھ کر نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔
یوں تو میرے اوپر درجنوں کیسسز چل رہے ہیں۔ جن میں شریف خاندان، شاہد خاقان عباسی صاحب نے بھی ہتک عزت کے کیسز کئے ہیں۔جنہیں میں عدالت میں لڑوں گا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 11, 2023
لیکن رمیش کمار اقلیت سے ہیں اس لئے میں آج ان کے پاس گیا ہوں کیونکہ میری جدوجہد طبقاتی لڑائی کی ہے اور میں کسی اقلیت سے لڑنا نہیں چاہتا pic.twitter.com/Z5YyCCfxIW