سویڈن کے جعلی رہائشی کارڈز پر 16 سو افغانیوں کو پاکستانی ویزے جاری ہونے کا انکشاف

Published On 11 February,2023 09:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سویڈن کے جعلی رہائشی کارڈز پر 16 سو افغانیوں کو پاکستان کے ویزے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 سو افغانیوں کو پاکستانی مشن سویڈن سے ویزے جاری ہوئے، وزارت خارجہ نے سویڈن کے جعلی رہائشی کارڈز پر پاکستانی ویزے جاری ہونے پر انکوائری شروع کردی۔

وزارت خارجہ نے جعلی رہائشی کارڈز پر جاری ہونے والے ویزے منسوخ کر دیئے، تمام سفارتخانوں میں افغانیوں کے ویزے تاحکم ثانی بند کر کے کسی افغان شہری کو ویزا جاری نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔