لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب سے پرانے امیدواروں کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔
عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جنوبی پنجاب سے پارٹی بیانیے کا ساتھ دینے والے ارکان پنجاب اسمبلی ہی آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے 2018 کے الیکشن میں ناکام ہونے والے امیدواروں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہارنے والے حلقوں سے اچھے امیدواروں کیلئے سروے پر کام شروع کر دیا، عمران خان نے ان حلقوں میں سروے کی ہدایت کی ہے۔
جنوبی پنجاب کا پارلیمانی بورڈ آئندہ چند روز میں سروے مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو پیش کرے گا، سروے کی روشنی میں عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ کریں گے۔