اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسحاق ڈار نے ملاقات کی اس دوران وزیر خزانہ نے صدر کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
صدر عارف علوی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کی حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست ِپاکستان حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر قائم رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے سیلز ٹیکس بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا
ملاقات کے دوران صدر مملکت سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ایک آرڈیننس جاری کر کے ٹیکسوں کے ذریعے اضافی ریونیو اکٹھا کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کے آرڈیننس جاری کرنے سے انکار پر وفاق نے سر جوڑ لیے
جس پر صدر نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم موضوع پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا زیادہ مناسب ہو گا، پارلیمنٹ کا سیشن فوری طور پر بلایا جائے تاکہ بل کو بلا تاخیر قانون بنایا جا سکے۔