اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حادثات اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے قوانین پر عملدرآمد لازمی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آپ کا خیال ہو سکتا ہے کہ ٹریفک حادثات ایک اہم موضوع نہیں لیکن اگر ہم قوانین پر عمل نہیں کریں گے تو سڑک پر اموات کا شکار ہوں گے۔
صدر نے کہا کہ سیاست بھی ایسی ہے، ہمارا آئین قواعد کا مجموعہ ہے، قانون توڑنے والوں کے مفادات کو پورا کرنے کے لئے حیلے بہانے کرنے کے بجائے اپنے آپ کو آئین کا پابند بنانا چاہیے۔
آپکو خیال ہو سکتا ہےکہ ٹریفک حادثات ایک اہم موضوع نہیں لیکن اگر ہم قوانین پر عمل نہیں کریں گے تو سڑک پر اموات کا شکار ہوں گے۔ سیاست بھی ایسی ہے۔ ہمارا آئین قواعد کا مجموعہ ہے۔ قانون توڑنے والوں کے مفادات کو پورا کرنے کے لئے حیلے بہانے کرنے کے بجائے اپنے آپ کو آئین کا پابند کریں https://t.co/ZapQ09B8e3
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 10, 2023