صدر مملکت نے سینیٹ کا خصوصی یادگاری سیشن 15 مارچ کو طلب کرلیا

Published On 10 February,2023 03:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا خصوصی یادگاری سیشن 15 مارچ بروز بدھ کو طلب کرلیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق سینیٹ کا یادگاری سیشن سینیٹ کی گولڈن جوبلی منانے کی مناسبت سے طلب کیا گیا ہے۔

سینیٹ کا خصوصی یادگاری سیشن 15 مارچ کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے جو 17 مارچ تک جاری رہے گا۔