اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی۔
جسٹس کامران حیات میاں خیل، جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس محمد فہیم ولی کی بطور ایڈیشنل ججز مستقلی کی منظوری دی گئی۔
صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔