اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر پاکستان کے آفیشنل اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں صدر عارف علوی نے واقعے میں فوجی اہلکار کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 12, 2023
یہ بھی پڑھیں: میر علی میں دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک جوان شہید
صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے قوم کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔