اسلام آباد: (دنیا نیوز) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیشی کی عمران خان کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے، عمران خان کی درخواست اعتراضات کے ساتھ کل ڈویژن بنچ میں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر رکھا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تاحال بائیو میٹرک تصدیق نہیں کروائی گئی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے بنکنگ کورٹ کے 31 جنوری کے حکم کو چیلنج کر رکھا ہے، بنکنگ کورٹ نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کی تھی۔