اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق گورنر بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے معذرت کر لی، گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ وہ تاریخ دینے کے مجاز نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا، اجلاس بے نتیجہ ختم
الیکشن کمیشن کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ ماورائے آئین اور قانون کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے، عدالت عالیہ کا فیصلہ تشریح طلب ہے جس کیلئے قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں۔