اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے آئیوری کوسٹ کی قومی اسمبلی کے سپیکر اڈامہ بکٹوگو کی ملاقات۔
ملاقات میں باہمی مفاد پر مبنی کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پارلیمانی روابط، او آئی سی، افریقہ یونین اور تجارتی شعبے میں تعاون پر بھی بات ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان آئیوری کوسٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
— SpokespersonMoFA (@ForeignOfficePk) February 15, 2023
آئیوری کوسٹ کے سپیکر اڈامہ بکٹوگو نے بہترین میزبانی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔