لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ پیشی کیلئے ان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر راستہ کیلئر کروا لیا گیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔
واضح رہے اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان طبی بنیاد پر حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا، ڈاکٹرز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سفر کرنے سے روک دیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا تھا کہ سابق وزیر اعظم بذریعہ ویڈیو لنک اپنا جواب دے سکتے ہیں، اگر عدالت مناسب سمجھے تو عدالتی بیلف بھیج سکتی ہے.
جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا دستخط سے متعلق درخواست گزار خود آکر تصدیق کر سکتا ہے، اگر نہیں تو پھر میں توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دیتا ہوں۔
معزز جج نے کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے، حلف کے بعد دستخط سے متعلق عمران خان بیان دیں گے، عدالت نے عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کی وضاحت مسترد کرتے سماعت ساڑھے 6 بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔