آدیامان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور افسوسناک سانحہ پر اظہار رنج و غم کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات زلزلہ سے متاثرین خواتین سے گلے ملیں اور زلزلہ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔