لوئر دیر : ( دنیا نیوز ) خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات، لوئر دیر اور انکے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز مالاکنڈ ڈویژن میں تھا۔
واضح رہے کہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔