کراچی: (دنیا نیوز) عمران خان کی کال پر کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے کیمپوں پر رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
رضاکارانہ گرفتاری کے حوالے سے کراچی کے 7 اضلاع میں 7 الگ الگ رجسٹریشن کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان اور شہری پہنچ رہے ہیں، خواتین کی بڑی تعداد نے بھی اس میں حصہ لیا، اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے رجسٹریشن کروا دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ عوام کا جنون ہے یہاں کوئی بریانی تقسیم نہیں ہو رہی نہ ہی اس کیمپ پر امدادی سامان تقسیم ہوتا ہے، یہاں کپتان کے اعلان پر لوگ جیل جانے کی رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔
کراچی انصاف ہاؤس پر جیل بھرو تحریک کی رجسٹریشن کیلئے ہزاروں افراد کی قطاریں۔ pic.twitter.com/MZK5jauhNv
— PTI (@PTIofficial) February 19, 2023
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس جنون سے کوئی نہیں ٹکرا سکتا، عمران خان کو جیل بھیجنا چاہتے تھے اب پوری قوم تیار ہے، عمران خان کو جیل بھیجنے سے پہلے ہم ان کو سیاسی طور پر دفن کر دیں گے۔