میہڑ میں جیتی ہوئی نشستیں چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے: علی زیدی

Published On 18 February,2023 10:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ میہڑ میونسپل کمیٹی میں پی ٹی آئی کو ہروانے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میہڑ میں پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی نشستیں چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈی سی اور آر او پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سرگرم ہیں۔

علی زیدی نے مزید کہا پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے کونسلرز کو الیکشن کمیشن نوٹسز بھیج رہا ہے، ڈی سی میہڑ اور آر او سندھ حکومت کی غلامی میں مصروف ہیں، ہم ہر سازش کا اچھی طرح مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔