پی ٹی آئی کی حکومت نہ گرائی ہوتی تو آج معاشی ترقی کا تسلسل برقرار رہتا، حماد اظہر

Published On 18 February,2023 07:23 pm

لاہور: (دنیا نیو) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نہ گرائی گئی ہوتی تو پاکستان معاشی ترقی کا تسلسل برقرار رکھتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے، کچھ دن پہلے احسن اقبال نے کہا تھا کہ ڈیفالٹ کی بات کرنے والے ملک کے دشمن ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں چیلنجز ہوتے تو آرام سے نمٹ لیتے، پی ڈی ایم کی حکومت کی 10 مہینوں کی غلط پالیسیوں سے معیشت تباہ ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہادر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسمعیل کے غیر سنجیدہ بیانات سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے ہیں۔