اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی پولیس پرحملہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری مراکز میں دہشت گردی میں اچانک اضافہ انٹیلیجنس کی ناکامی اور انسداد دہشتگردی کے لیے ریاست کی غیر فعال حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔
کراچی پولیس آفس پر کل کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خصوصاً شہری مراکز میں دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور ریاست کے ہاں دہشتگردی کے انسداد کی ایک واضح فعال حکمتِ عملی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 18, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔