فیصل آباد: (دنیا نیوز) سابق صوبائی وزیر مواصلات علی افضل ساہی نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی افضل ساہی نے کہا ہے کہ نیب میں اپنے خلاف تحقیقات کا سامنا کروں گا اور پیر کو صبح ساڑھے دس بجے اپنا سامان باندھ کر نیب آفس پہنچ جاؤں گا، مجھے کوئی خوف نہیں اور نہ ہی گرفتاری کا ڈر ہے۔
کل صبح انشاء اللّٰہ 10:30 میں اپنا سامان باندھ کر نیب دفتر (ٹھوکر نیاز بیگ) پہنچ جاؤں گا۔ مُجھے کوئی خوف نہیں اور نہ گرفتاری کا ڈر ہے کیونکہ میرا دامن صاف ہے۔اللّٰہ الحق ہے اور صرف سچ کا خُدا ہے۔انشاء اللّٰہ جیت حق اور سچ کی ہو گی۔#امپورٹڈ_حکومٹ_نامنظور#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن
— Ali Afzal Sahi (@sahialiafzal) February 19, 2023
سابق صوبائی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ میرا دامن صاف ہے، جیت حق اور سچ کی ہوگی، واضح رہے نیب نے علی افضل ساہی کو سڑکوں کے ٹھیکوں میں مبینہ کمیشن لینے کے معاملے میں طلب کر رکھا ہے۔
میرے خلاف منظم کمپین کر کے میری کردار کشی کی جا رہی ہے لیکن میں خدا کی ذات کو گواہ بنا کر کہتا ہوں میں نے قومی دولت کو نہیں لوٹا، مجھے جو منصب ملا اور جو قوم کا پیسہ تھا، میں نے اسے امانت سمجھ کر خرچ کیا۔@sahialiafzal pic.twitter.com/GVMTiLtkwE
— PTI (@PTIofficial) February 18, 2023