سی ٹی ڈی سندھ کوپنجاب کی طرزپر کھڑا کرنےکافیصلہ، وزیراعلٰی کی 2.8 ارب روپےکی منظوری

Published On 20 February,2023 12:24 pm

کراچی : (دنیا نیوز ) کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشتگردی کے بڑھتے سائے ، وزیراعلٰی سندھ نے سی ٹی ڈی کو پنجاب کی طرزپرکھڑا کرنےکافیصلہ کرلیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کو پنجاب کی طرزپر بنانے کیلئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے2.8 ارب روپےکی منظوری دے دی ، رقم سے پنجاب کی طرزپرمحفوظ کامپلیکس بنائےجائیں گے، ان کامپلیکس میں افسران کےدفاتراوررہائش ہوں گی، نئی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں جن میں زیادہ ترآرمڈوہیکلز ہیں، سی ٹی ڈی میں نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں، فی الحال500 اےایس آئیزٹریننگ مکمل کرکےجوائن کرچکےہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی میں سینیئر افسران کی کمی کودورکیاجارہاہے، دنیاکےبہترین جدید سافٹ ویئرزاوراسلحہ خریداجارہا ہے، اس سےسی ٹی ڈی کی استعدادکار میں بہت اضافہ ہوجائےگا جبکہ سندھ کےہر ضلع میں قابل افسران تعینات کیےجارہےہیں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ منظور شدہ رقم کاایک بڑاحصہ سندھ پولیس کوموصول ہوگیا ہے ، دہشتگردی کےعلاوہ سی ٹی ڈی اسلحہ اسمگلنگ کےخلاف کام کررہی ہے، اب تک متعدد گینگزکوختم کیاجاچکا ہے ۔