لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزرا حماد اظہر اور فواد چودھری نے کہا ہے کہ ارباب اختیار سن لیں ہم نے کوئی کال نہیں دی تھی، عمران کی پیشی پر بھی انقلاب ابھر آتا ہے، عوام ان حکمرانوں سےنفرت کرتی ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آج ملک میں کوئی آئین، قانون و جمہوریت موجود نہیں، عمران خان ہی ملک کی واحد امید ہیں، عمران خان ایک نڈر اور ایماندار لیڈر ہے، آج قوم مہنگائی تلے دب چکی ہے، قابل احترام ججز آئین و قانون کی بحالی کا تحفظ کریں گے۔
— PTI (@PTIofficial) February 20, 2023
اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان انقلاب کا نشان ہے، 25 مئی سے کارکن ظلم برداشت کر رہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے تھے آج صدر مملکت نے اعلان کر دیا، صدر مملکت نے آئین کا ساتھ دیا، آئین کے مطابق 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں۔
جہاں سے @ImranKhanPTI گزر رہا ہے عوام پھولوں کی برسات کر رہی ہے
— PTI (@PTIofficial) February 20, 2023
pic.twitter.com/QOQaKXC7I6
فواد چودھری نے کہا کہ ہزاروں لوگ جمع ہیں، عمران خان کا عدالت جانا ناممکن ہے، کسی کال کے بغیر ہزاروں لوگ عمران خان کے لیے نکلے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سمیت دوسرے لوگوں کو تو بغیر حاضری ضمانت دے دی جاتی تھی۔
چئیرمین تحریک انصاف کا زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ تک کے سفر کی ویڈیو فوٹیجز pic.twitter.com/E69DLeo2ZU
— PTI (@PTIofficial) February 20, 2023