کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے گنے کی نئی فصل کی امدادی قیمت 450 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ گنے کی قیمت 450 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری کیلئے سندھ کابینہ کو سمری بھیج دی گئی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ گنے کی قیمت 450 روپے فی من کرنے سے آباد کار کمر سیدھی کر سکیں گے، سندھ میں 4 ماہ پہلے گنے کی قیمت 302 روپے فی من مقرر کی گئی تھی۔