لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس پارٹی دفتر جیل روڈ میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کی، اجلاس میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ امتیاز محمود نے شرکاء کو جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، تحریک کے آغاز کے موقع پر گرفتاریاں دینے والے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کے اعزاز میں پارٹی دفتر میں تقریب منعقد ہوگی، ڈاکٹر یاسمین راشد گرفتاریاں دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ چیئرنگ کراس پہنچیں گی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد (صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب ) کی زیر صدارت پنجاب آفس میں جیل بھرو تحریک کے حوالہ سے اہم اجلاس
— Andleeb Abbas PTI (@AndleebAbbas) February 21, 2023
جس میں عندلیب عبّاس (سیکٹری اطلاعات سینٹرل پنجاب )سمیت دیگر عہدہداروں کی شرکت#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #خوف_کے_آگے_جیت_ہے #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/2dxUd2FIQD
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری سے جیلیں کم پڑ گئیں، تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پرامن تحریک ہے، ہم نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا ہے جو ہمارا بنیادی حق ہے، پرامن احتجاج کا حق کوئی بھی نہیں چھین سکتا، گرفتاریوں، جھوٹے مقدمات اور جیلوں سے حکمران ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لاہور نے جیل بھرو تحریک بارے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی
اجلاس میں عندلیب عباس، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، شیخ امتیاز محمود، زبیر نیازی، شنیلا علی، آمنہ جنجوعہ، ڈاکٹر نوشین حامد معراج، شنیلا روت، رخسانہ نوید، سعدیہ سہیل رانا، راجہ شکیل زبان، مہر واجد عظیم، احمد طلحہ، سعدیہ ایوب، میاں اویس انجم، رانا مدثر ایڈووکیٹ، شوکت بھٹی، خالد گجر اور نیلم حیات نے شرکت کی۔