لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف لاہور نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود اور جنرل سیکرٹری زبیر نیازی نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
— Sheikh Imtiaz Mehmood (@SheikhImtiazPK) February 20, 2023
یاد رہے کہ 17 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے، جیل بھرو تحریک کا آغاز کل صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہوگا، 2 بجے چیئرنگ کراس لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما گرفتاریاں پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تاریخ میں جیل بھرو تحریک کب کب شروع ہوئی اور کیا نتائج برآمد ہوئے؟
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سابق گورنرعمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس گرفتاری دیں گے، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن بھی اس موقع پر وہاں موجود ہوں گے۔