لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کا آغاز کل صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہوگا، 2 بجے چیرنگ کراس لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما گرفتاریاں پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سابق گورنرعمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس گرفتاری دیں گے، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن بھی اس موقع پر وہاں موجود ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا
خیال رہے کہ 17 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تاریخ میں جیل بھرو تحریک کب کب شروع ہوئی اور کیا نتائج برآمد ہوئے؟
تحریک انصاف کے جاری شیڈول کے مطابق 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے، گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں کارکنان اور اراکین اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک کا ایسا جواب دیں گے جو وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا: رانا ثناء اللہ
شیڈول کے مطابق23 فروری کو پشاور، 24 کو راولپنڈی، 25 ملتان اور 26 فروری کو گوجرانوالہ کے کارکنان گرفتاری دیں گے، کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے 27 فروری کو سرگودھا، 28 فروری کو ساہیوال اور یکم مارچ کو فیصل آباد میں رضاکارانہ گرفتاریاں دی جائیں گی۔