اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کے احتجاج پر درج دہشت گردی کے مقدمہ میں عمران خان کی دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ مقرر کی، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق درخواست نمٹا دی
رجسٹرار آفس نے بائیو میٹرک نہ ہونے اور ریکارڈ کی دستاویزات نہ ہونے کا اعتراض لگایا ہے، رجسٹرار آفس نے یہ اعتراض بھی لگایا ہے کہ کیا ٹرائل کورٹ میں دائر کرنے سے پہلے پٹیشن قابل سماعت ہے؟