لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں اور اس لائن کی حفاظت پاکستانی قوم کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم لوگ پاکستان کے مستقبل کی خاطر سر پر کفن باندھ کے نکلے ہیں، حکومت نے رجیم چینج آپریشن سے پاکستان کو پہلے ہی کئی دہائی پیچھے کر دیا ہے، اب یہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلنا چاہتے ہیں۔
ہم کسی صورت امپورٹڈ ٹولے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے. عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں اور اس لائن کی حفاظت پاکستانی قوم کرے گی.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 20, 2023
سابق ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی صورت امپورٹڈ ٹولے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، امپورٹڈ حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے سے پہلے ہزار دفعہ سوچے۔