سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں

Published On 20 February,2023 06:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرونی سازش کے ذریعے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت ختم کرنے کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 22 فروری کو اپیلوں پر سماعت کریں گے، سائفر کی تحقیقات کیلئے اپیلیں ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ، سید طارق بدر اور نعیم الحسن نے دائر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی دہشتگردی دفعات حذف کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپیلیں اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کر دی تھیں، درخواست گزاروں نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کی تھیں۔