اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان آرمی زلزلہ متاثرین کی امداد میں پیش پیش ہے، متاثرین کیلئے کل مزید 3 ٹن سے زائد ادویات ترکیہ بھیجی جائے گی۔
مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ بہن بھاٸیوں کیلٸے پاکستانی افواج کی طرف سے ایک اور قابل تحسین اقدام اٹھاتے ہوئے ادویات کی مزید کھیپ اسلام آباد ایئر پورٹ سے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے پاکستانی افواج کی اربن اور ریسکیو ٹیمیں پہلے ہی ترکیہ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، متاثرین پاک فوج کی خدمات کے معترف اور شکر گزار ہیں۔