زیورخ: (ویب ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔
فیفا کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم زلزلہ متاثرین کے لیے عارضی قیام گاہ کی تعمیر پر خرچ ہو گی، متاثرین کے لیے دیگر ضروری سامان کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔
The FIFA Foundation is to provide USD 1 million in aid to victims of the earthquakes in Türkiye and Syria.
— FIFA (@FIFAcom) February 17, 2023
All of our thoughts are with those who have been affected
فیفا اعلامیے کے مطابق امدادی رقم دونوں ملکوں کی فٹبال فیڈریشن اور دیگر اداروں کے اشتراک سے خرچ ہو گی، ترکیہ اور شام میں زلزلے سےتباہی کے بعد اقوام متحدہ نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے ایک ارب ڈالرامداد کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی تاجر نے واشنگٹن میں ترکیہ کے سفارتخانے جاکر 30 ملین ڈالر کا چیک خاموشی سے ترک حکام کے حوالے کیا تھا۔