اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی سینیٹ کے 9 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
سینیٹ میں اکثریتی رہنما سینیٹر چارلس شومر وفد کی قیادت کر رہے تھے، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔