معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: گورنر سندھ

Published On 23 February,2023 09:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم سے ملاقات میں کامران ٹیسوری نے ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، اس دوران گورنر سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سندھ کی ترقی کیلئے وفاق کا تعاون اہم ہے۔

گورنر سندھ نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔