لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کھیتران کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ طاقتور پیشہ ور قاتل سردار کے خلاف مظلوم عورت کی آہ و بکا پر ریاست کو بروقت حرکت میں آنا چاہیے تھا۔
کھیتران کی گرفتاری اورمغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 24, 2023
طاقتور پیشہ ور قاتل سردارکیخلاف مظلوم عورت کی آہ وبکا کے پرریاست کوبروقت حرکت میں آنا چاھئیے تھا
مجرم اوراسکےسہولت کار روزانہ خصوصی عدالتی سماعت اور فوری فیصلہ کےحقدار ھیں
مظلوم کی پکارسنی جاۓ !!
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مجرم اور اس کے سہولت کار روزانہ خصوصی عدالتی سماعت اور فوری فیصلہ کے حقدار ہیں، مظلوم کی پکار سنی جائے۔