کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں ان کے قدم بہ قدم ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ رات کی تاریکی میں سازش ہوئی، عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا، عوام کے ہر دلعزیز وزیر اعظم عمران خان کو گھر بھیجا گیا۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ چوروں کو اقتدار دیا جنہیں جیل میں ہونا چاہئے تھا، رانا ثناء اللہ، شہباز شریف اور دیگر کو آج جیل میں چکی پیستے ہونا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا موجودہ حکمران ہر جگہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، جتنا زور لگائیں الیکشن ہر صورت ہو گا، ہمیں عمران خان کے علاوہ کوئی دوسری امید کی کرن نظر نہیں آتی۔